امرتسر: گولڈن ٹیمپل میں حریف سکھ گروپوں نے تلواریں نکال لیں، جھڑپ میں متعدد زخمی

امرتسر (انٹرنیشنل ڈیسک) گولڈن ٹیمپل کے داخلی دروازے پر دو حریف سکھ گروپوں میں جھگڑا ہو گیا۔ تلواریں نکال لیں جس کے سبب متعدد افراد زخمی ہو گئے۔ واقعہ ایسے وقت پیش آیا جب ٹاسک فورس (ایس جی پی ڈی) کے اہلکاروں نے چھوٹے گالوگار، گردوارہ کی انتظامی کمیٹی کے سربراہ مائر جوہر سنگھ کو باہر نکالنے کی کوشش کی۔ جوہر سنگھ کسی تنازعہ کے سلسلہ میں پیش ہونے آئے تھے پولیس نے مداخلت کرکے صورتحال سنبھالی۔