شام: داعش کیلئے بھرتیاں کرنیوالی نومسلم خاتون ڈرون حملے میں ہلاک

لندن (نمائندہ خصوصی) شام میں داعش کی ساتھی برطانوی دہشت گرد سیلی جونز ڈرون حملے میں ہلاک ہو گئی۔ برطانوی سیلی جو سفید بیوہ کے نام سے معروف تھی شہر رقہ سے فرار ہوتے ہوئے ماری گئی۔ سیلی جونز 2013ء میں اسلام قبول کرنے کے بعد اپنے بیٹے کے ساتھ شام جا کر داعش میں بھرتی ہو گئی اور تنظیم کیلئے جنگجو بھرتی کرتی تھی۔ سیلی کے شوہر جنید پہلے ہی ڈرون حملے میں مارے جا چکے تھے۔ بیٹے حمزہ کے بارے میں ابھی تک کچھ پتہ نہیں چلا۔