سوئٹزرلینڈ: ہر سال کروڑوں روپے کا سونا چاندی گٹر میں بہادیا جاتا ہے: رپورٹ

سوئٹزرلینڈ: ہر سال کروڑوں روپے کا سونا چاندی گٹر میں بہادیا جاتا ہے: رپورٹ

سوئٹرز لینڈ ( این این آئی )سوئٹزر لینڈ میں ہر سال کروڑوں روپے کا سونا اور چاندی گٹر میں بہادیا جاتا ہے ۔یہ انکشاف سوئس سائنسدانوں نے ایک تحقیق کے دوران کیا۔سوئس فیڈرل انسٹیٹوٹ آف اکیواٹک سائنس اینڈ ٹیکنالوجی کی تحقیق میں بتایا گیا کہ یہ سونا ویسٹ ٹریٹمنٹ پلانٹ سے گزر کر گٹروں کا حصہ بن جاتا ہے۔واضح رہے کہ اس وقت دنیا بھر میں سونے کی مجموعی پیداوار کا 70 فیصد حصہ سوئس ریفائنریز سے ہوکر گزرتا ہے۔سائنسدانوں نے یہ بھی دریافت کیا کہ سونے کا یہ ضیاع ماحولیات کے لیے تو کوئی خطرہ نہیں پیدا کرتا اور اس سونے کا حصول بھی آسانی سے ممکن نہیں مگر اس کے نتیجے میں کچھ مقامات سونے سے ضرور جگمگانے لگتے ہیں۔ اس سونے کو واپس حاصل کرنے کا خرچہ بہت زیادہ ہوسکتا ہے۔سونے سے ہٹ کر ہر سال سوئٹزر لینڈ میں تین ہزار کلوگرام چاندی کو بھی گٹر میں بہا دیا جاتا ہے۔اس تحقیق کے دوران سوئٹزرلینڈ بھر میں 64ویسٹ ٹریٹمنٹ پلانٹس کا جائزہ لیا گیا۔