دلہن نے ڈرائیونگ کی اجازت کیوں مانگی؟ سعودی دولہے نے شادی سے انکار کردیا

دلہن نے ڈرائیونگ کی اجازت کیوں مانگی؟ سعودی دولہے نے شادی سے انکار کردیا

ریاض(صباح نیوز)سعودی شہری نے اپنی ہونے والی بیوی سے محض اس لیے شادی کرنے سے انکار کردیا کیونکہ خاتون نے گاڑی چلانے کی اجازت مانگی تھی ، تقریب میں موجود رشتہ داروں نے دولہے کو بہت سمجھانے کی کوشش کی تاہم وہ نہ مانا اور رشتہ ختم کرکے چلا گیا دولہا اپنی ہونے والی بیوی کو 40ہزار ریال حق مہر اور شادی کے بعد نوکری کرنے کی اجازت دے چکا تھا ، سعودی میڈیا کے مطابق سعودی عرب میں خواتین کو گاڑی چلانے کی اجازت ملنے کے مثبت نتائج سامنے آئے ہیں لیکن ایک ایسا انوکھا واقعہ بھی پیش آیا ہے جس پر کڑی تنقید کی جارہی ہے۔ خاتون کے والد نے کہا بیٹی کے پاس اپنی گاڑی کے ساتھ ساتھ ڈرائیونگ لائسنس بھی ہے۔ اس لیے بیٹی کو شادی کے بعد ڈرائیورنگ کرنے کی اجازت دی جائے جس پر دولہا چونک گیااور غصے میں آکرشادی سے انکار کردیا۔تقریب میں موجود رشتہ داروں نے دولہے کو بہت سمجھانے کی کوشش کی تاہم وہ نہ مانا اور رشتہ ختم کرکے چلا گیا۔قابل ذکر بات یہ ہے کہ دولہا اپنی ہونے والی بیوی کو 40ہزار ریال حق مہر اور شادی کے بعد نوکری کرنے کی اجازت دے چکا تھا۔واضح رہے کہ سعودی حکومت نے خواتین کو گاڑی چلانے کی اجازت دے دی تھی تاہم اس کا اطلاق آئندہ برس ہوگا۔