کانگریس رہنماں کا یکجہتی کیلئے منموہن سنگھ کی رہائش گا ہ تک مارچ

کولکتہ (بی بی سی) بھارت میں حزب اختلاف کی جماعت کانگریس کے سینئر رہنماو¿ں نے سابق وزیراعظم منموہن سنگھ کی حمایت میں ان کی رہائش گاہ تک مارچ کیا ہے۔۔ منموہن سنگھ نے کہا کہ انہیں پارٹی کے اعلیٰ رہنماو¿ں کی اس حمایت سے انتہائی خوشی ہوئی ہے۔ ’ ہم سبھی کا یہ عزم ہے کہ اس صورتحال کا ہم پوری طاقت سے مقابلہ کریں گے۔‘ سونیا گاندھی نے کہا کہ منموہن سنگھ جیسے ایماندار رہنما کو طلب کیے جانے سے انہیں کافی تکلیف پہنچی ہے۔ بی جے پی نے کانگریس پر نکتہ چینی کرتے ہوئے کہا کہ پارٹی کی بدعنوانی کے سبب ہی منموہن سنگھ کو یہ ذلت اٹھانی پڑ رہی ہے۔سینئر رہنما پرکاش جاوڑیکر نے کہا:’اب وہ کہہ رہے ہیں کہ وہ منموہن سنگھ کے ساتھ ہیں وہ اس وقت کہاں تھے۔ جب ہم کوئلہ کانوں کی ایمانداری سے نیلامی چاہتے تھے۔