مؤثر پالیسیوں کے باعث بڑے پیمانے پر پاکستانی معیشت مستحکم ہوئی وال سٹریٹ جرنل کی رپورٹ

واشنگٹن (وقت نیوز) معروف امریکی جریدے وال سٹریٹ جرنل نے پاکستانی معیشت پر رپورٹ جاری کی ہے۔ رپورٹ کے مطابق مؤثر پالیسیوں کے نتیجے میں پاکستانی معیشت بہتری کی جانب گامزن ہے۔ بڑے پیمانے پر پاکستان کی معیشت مستحکم ہوئی۔ آئی ایم ایف نے پاکستانی معیشت کی ترقی، افراط زر میں کمی کی تصدیق کی ہے۔ افراط زر کی کمی کے باعث مرکزی بنک نے شرح سود 8.5 فیصد کر دی۔ پٹرولیم مصنوعات، اشیاء ضروریہ کی قیمتوں میں کمی مستحکم معیشت کی عکاس ہے۔