مقبوضہ کشمیر:بھارتی فوجی نے خود کشی کر لی

مقبوضہ کشمیر:بھارتی فوجی نے خود کشی کر لی

سرینگر(اے پی پی) مقبوضہ کشمیر کے ضلع راجوری میںبھارتی فوج کے ایک اہلکار نے خود کشی کر لی ہے۔ راشٹریہ رائفلز سے وابستہ نائک سوالی وینائک نامی اہلکارنے ضلع کے علاقے تھنہ منڈی میں قائم اپنے کیمپ کے اندر سروس رائفل سے خود کشی کی۔خود کشی کرنے والے اہلکار کا تعلق بھارتی ریاست مہاراشٹر کے ضلع بل ڈنہ سے بتایا جاتا ہے۔ اس تازہ واقعے سے جنوری 2007سے مقبوضہ علاقے میں خود کشی کرنے والے بھارتی فوجیوں اور پولیس اہلکاروں کی تعداد بڑھ کر 334ہو گئی۔ ادھرایک پچاس سالہ پرائیویٹ سیکورٹی گارڑ سوارن سنگھ نے جموں میںاپنی رائفل سے خود کشی کی ہے۔ دریں اثنالمبی مدت تک ایک جگہ پر تعیناتی، گھریلو اور دیگرمشکلات کے سبب2014کے دران بھارتی بری اور ہوئی افواج کے 108اہلکاروں نے خود کشی کر لی ۔ یہ بات بھارتی وزیر دفاع منوہر پریکارنے پارلیمنٹ کے ایوان بالا راجیہ سبھا کو ایک سوال کے تحریری تحریری جواب میں بتائی ہے۔