ششی تھرور اہلیہ قتل کیس‘ پاکستانی خاتون صحافی سے پوچھ گچھ ہوگی: نئی دہلی پولیس

ششی تھرور اہلیہ قتل کیس‘ پاکستانی خاتون صحافی سے پوچھ گچھ ہوگی: نئی دہلی پولیس

نئی دلی(نوائے وقت رپورٹ) بھارت میں وزیر ششی تھرور کی اہلیہ سنندا پشکر کے قتل کی تحقیقات میں پیش رفت ہوئی ہے۔ نئی دلی پولیس کے مطابق پاکستانی صحافی مہر تارڑ سے بھی پوچھ گچھ کی جائے گی۔ کمشنر دلی پولیس کے مطابق مہر تارڑ مقدمہ میں متعلقہ فریق ہیں ان سے بھی بات کریں گے۔ مہر تارڑ نے کہا ہے کہ کوئی مجرم نہیں ہوں، بیان دینے بھارت نہیں جاﺅں گی۔ کوئی بیان لینا چاہتا ہے تو پاکستان آجائے، سنندا پشکر 17 جنوری 2014ءکو نئی دلی کے ہوٹل میں مردہ پائی گئی تھیں۔
نئی دلی پولیس