بھارتی ریاست منی پور کی مارکیٹ میں بم دھماکہ، 4 افراد ہلاک

امپال (آئی این پی) بھارتی ریاست منی پور کے شہر امپال کی مارکیٹ میں بم دھماکے سے 4 افراد ہلاک اور 20 افراد زخمی ہوگئے۔ زخمیوں کو ابتدائی طبی امداد کے لیے ہسپتال منتقل کردیا گیا۔ ہسپتال حکام کے مطابق متعدد زخمیوں کی حالت تشویشناک ہے جس کے باعث ہلاکتوں میں اضافے کا خدشہ ہے۔دوسری جانب پولیس حکام کا کہنا ہے کہ تاحال کسی گروہ نے حملے کی ذمہ داری قبول نہیں کی ملزمان کی تلاش جاری ہے اور بہت جلد انہیں گرفتار کرلیا جائے گا۔