اوباما نے افغان صدر اشرف غنی اور عبداللہ عبداللہ سے ٹیلی فون پر بات چیت کی

اوباما نے افغان صدر اشرف غنی اور  عبداللہ عبداللہ سے ٹیلی فون پر بات چیت کی

وہائٹ ہاؤس سے جاری اعلامیے کے مطابق صدر اوباما نے ٹیلی فونک گفتگو میں افغان صدر پر زور دیا کہ وہ افغانستان میں اتفاق رائے سے ایک ایسی قومی حکومت کا قیام ممکن بنائیں جس میں تمام فریقین کی نمائندگی ہو۔ وہائٹ ہاؤس کے مطابق صدر اوباما نے افغانستان کے چیف ایگزیکٹو عبداللہ عبداللہ کو بھی ٹیلی فون کیا اور افغان رہنماؤں کی پاکستان کے ساتھ تعلقات بہتر بنانے کی کوششوں کی تعریف کی۔ افغانستان میں صدر اشرف غنی کے برسر اقتدار آنے کے بعد کابل اور اسلام آباد کے تعلقات میں واضح بہتری آئی ہے ۔ جبکہ دونوں ملکوں کے سفارتی اور فوجی حکام نے ایک دوسرے کے ملکوں کے دورے بھی کئے۔