امریکی ریاست میں فائرنگ سکواڈ کے ذریعے سزائے موت کا قانون منظور

ایوٹا(اے این این) امریکی ریاست ایوٹا میں قانون سزائے موت کے قیدیوں کو فائرنگ سکواڈ کے ذریعے سزا دینے کا قانون پاس کر دیا گیا ۔ غیرملکی میڈیا کے مطابق امریکی ریاست، ایوٹا میں قانون سازوں نے اس بات کی منظوری دی ہے کہ مہلک انجیکشن میسر نہ ہونے کی صورت میں سزائے موت کے منتظر قیدیوں کو فائرنگ سکواڈ کے سامنے پیش کیا جاسکتا ہے۔اس سلسلے میں، ریاست کی سینٹ نے ایک قانون کی منظوری دی تاہم قانون کا درجہ حاصل کرنے کے لیے اس پر ریاست کے گورنر کے دستخط درکار ہوں گے۔اس مجوزہ قانون سازی کے سرپرست کہتے ہیں کہ سزائے موت کے قیدیوں کو فائرنگ سکواڈ کے سامنے پیش کرنازہریلاانجیکشن دینے کے مقابلے میں زیادہ رحم دلانہ معاملہ ہے۔