پاکستان اور بھارت دیرینہ تنازعات حل کرنے کے لئے مذاکرات شروع کریں: امریکہ

پاکستان اور بھارت دیرینہ تنازعات حل کرنے کے لئے مذاکرات شروع کریں: امریکہ

واشنگٹن (نمائندہ خصوصی) بھارتی سیاسی قیادت کے حالیہ سخت پیغامات کے بعد پاکستان اور بھارت کے درمیان بڑھتی ہوئی کشیدگی کے تناظر میں امریکہ نے دونوں ممالک پر زور دیا ہے کہ دونوں ممالک اپنے دیرینہ تنازعات طے کرنے کے لئے مذاکرات شروع کرنے کے لئے اقدامات کریں، امریکی محکمہ خارجہ کے ترجمان جیف راتھکے نے روزانہ کی پریس بریفنگ میں کہا کہ پاکستان اور بھارت کے درمیان تعلقات جنوبی ایشیا کے امن واستحکام کیلئے بہت اہمیت کے حامل تھیں، انہوں نے کہا کہ پاکستان اور بھارت کی جانب سے کشیدگی کے خاتمے اور مذاکرات کی بحالی کے اقدام ہم پاکستان اور بھارت کی جانب سے کشیدگی میں کمی کے لئے اقدامات کی حوصلہ افزائی کریں گے، امریکہ نے پہلے بھی ہمیشہ کشیدگی میں کمی کے لئے اقدامات کی حوصلہ افزائی کی ہے، ہم سمجھتے ہیں پاکستان اور بھارت دونوں کا باہمی مفاد اسی میں ہے کہ وہ انتہا پسندی، دہشت گردی سے پیدا ہونے والے خطرات کا خاتمہ کریں۔