بھارتی ریاست آندھرا پردیش میں مسافر بس دریا میں گرنےسےاکیس افراد ہلاک اور متعدد زخمی ہوگئے۔

 بھارتی ریاست آندھرا پردیش  میں مسافر بس دریا میں گرنےسےاکیس افراد ہلاک اور متعدد زخمی ہوگئے۔

بھارت کی مشرقی ریاست آندھرا پردیش کے شہر راجہ مندری کے قریب پیش آیا، بھارتی میڈیا کے مطابق تری پورا سے ویزاک جاتے ہوئے مسافر بس تیز رفتاری کے باعث گوداوری دریا میں جاگری حادثے میں اکیس مسافرہلاک اور بائیس زخمی ہوگئے ہلاک ہونے والوں میں آٹھ خواتین اور چھ بچے شامل ہیں،حکام کے مطابق حادثے کی وجوہات معلوم کرنے کے لیے تحقیقات شروع کر دی گئی ہیں۔