امریکہ اور اس کے اتحادی افغانستان میں مداخلت کر رہے ہیں: حامد کرزئی

امریکہ اور اس کے اتحادی افغانستان میں مداخلت کر رہے ہیں: حامد کرزئی

کابل (این این آئی)سابق افغان صدر حامد کرزئی نے کہاہے کہ امریکہ اور اس کے اتحادی افغانستان میں مداخلت کر رہے ہیں ٗافغانستان میں دہشت گردی اور انتہا پسندی ختم ہونے کے بجائے مزید بڑھ گئی جس سے افغان عوام بہت متاثر ہورہے ہیں۔حامدکرزئی نے روسی اخبار کو انٹرویو دیتے ہوئے کہا کہ دنیا جانتی ہے دہشت گردی کی کمین گاہیں، تربیتی مراکز اور محور افغانستان سے کہیں دور تھے، اس کے باوجود افغان بستیوں پر بم برسائے گئے اور افغان عوام کوجیلوں میں بند کیا گیا ٗدہشت گردی اور انتہا پسندی ختم ہونے کے بجائے مزید بڑھ گئی ہے ۔