افغان صوبے ہلمند میں طالبان کے مسلح دہشتگردوں نے پولیس چوکی پر حملہ کرتے ہوئے 20اہلکاروں کو موت کے گھاٹ اتار دیا

 افغان صوبے ہلمند میں طالبان کے مسلح دہشتگردوں نے پولیس چوکی پر حملہ کرتے ہوئے 20اہلکاروں کو موت کے گھاٹ اتار دیا

خبر ایجنسی کے مطابق ہلمند صوبے کے مقام موسیٰ قلعہ میں مسلح دہشتگردوں نے پولیس چوکی پررات کے وقت حملہ کردیا، حملے کے بعد دونوں جانب سے فائرنگ کا تبادلہ کیا گیا، لیکن پولیس چوکی پر حملے کے نتیجے میں بیس اہلکار ہلاک اور متعدد زخمی ہوگئے، خبر رساں ادارے کے مطابق اس حملے میں طالبان کو بھی جانی نقصان اٹھانا پڑا ہے، رپورٹس میں بتایا گیا ہےکہ حملے کی ذمہ داری افغان طالبان نے قبول کرلی ہے،