گورنر مکہ نے عرق گلاب سے معطر ہزاروں من آب زم زم سے خانہ کعبہ کو غسل دیا

گورنر مکہ نے عرق  گلاب  سے معطر ہزاروں من آب زم زم سے خانہ کعبہ کو غسل دیا

مکہ مکرمہ (آن لائن) نئے ہجری سال 1430ء کے استقبال کے حوال یسے گورنر مکہ مکرمہ شہزادہ خالد الفیصل نے خادم الحرمین شریفین شاہ عبداللہ بن عبدالعزیز کی ننبات کرتے ہوئے عرق گلاب سے معطر ہزاروں من آب زم زم سے خانہ کعبہ کو غسل دینے کی سعادت حاصل کی۔ اس موقع پر گورنر مکہ مکرمہ نے یہ سعادت حاصل ہونے پر اللہ کا شکر ادا کیا اور کہا کہ حکومت خادم الحرمین شریفین دنیا بھر سے آنیوالے اللہ کے مہمانوں کی سہولتوں کی خاطر حرمین شریفین کی توسیع‘ صفا مروہ کی مزید تعمیروتزئین اور آب زم زم کی مسلسل فراہمی جاری رکھے گی۔ جس پر لاکھوں ریال کا خرچہ آ رہا ہے۔ انہوں نے گذشتہ کامیاب حج کا ذکر کیا اور کہا کہ انتہائی منظم انداز میں اور جمعرات کی توسیع کی وجہ سے حجاج کرام کو اس سہولت سے استفادہ کرنے کا موقع ملا۔