ممبئی حملے بھارت نے معلومات اسرائیل سے بھی شیئر کر لیں‘ منموہن پاکستانی اداروں پر الزام نہ لگائیں‘ امریکی سفیر

ممبئی حملے بھارت نے معلومات اسرائیل سے بھی شیئر کر لیں‘ منموہن پاکستانی اداروں پر الزام نہ لگائیں‘ امریکی سفیر

دہلی (مانیٹرنگ نیوز) بھارت میں امریکی سفیر ڈیوڈ ملفورڈ نے پاکستانی اداروں پر بھارتی الزامات مسترد کردئیے۔ دوسری طرف بھارت نے ممبئی حملوں کی معلومات اسرائیل سے بھی شیئر کرلی ہیں۔ تفصیلات کے مطابق بھارت میں امریکی سفیر ڈیوڈ ملفورڈ نے کہا ہے کہ پاکستانی ادارے ممبئی حملوں میں ملوث نہیں ہیں اور نہ ہی ان حملوں کے حوالے سے ان اداروں نے کوئی حرکت کی۔ امریکی سفیر کا کہنا تھا کہ بھارتی وزیراعظم منموہن سنگھ پاکستانی اداروں پر الزامات نہ لگائیں۔