عراق: پانچ بارودی سرنگ دھماکوں سے 8 ہلاک 25 زخمی‘ نومنتخب امریکی نائب صدر بغداد پہنچ گئے

عراق: پانچ بارودی سرنگ دھماکوں سے 8 ہلاک 25 زخمی‘ نومنتخب امریکی نائب صدر بغداد پہنچ گئے

بغداد (اے ایف پی) عراق میں 5 بارودی سرنگ دھماکوں میں 8 افراد ہلاک اور 25 زخمی ہو گئے ہیں۔ پہلا دھماکہ یرموک میں ہوا جس سے 3 پولیس اہلکار ہلاک اور 4 شہری زخمی ہو گئے۔ عراق کے مشرق میں بھی 3 شہری ہلاک اور 10 زخمی ہو گئے۔ سنٹرل بغداد میں ایک شخص ہلاک اور 3 زخمی ہو گئے۔ بغداد کے شمال میں چیک پوائنٹ کے قریب دھماکے سے ایک شہری ہلاک اور ایک زخمی ہو گیا۔ سنٹرل بغداد میں سپورٹس سٹیڈیم میں سڑک کنارے بم پھٹنے سے 10افراد زخمی ہو گئے۔ ادھر عراق کے شہر سمارا میں بھی ایک امرکیی فوجی دم توڑ گیا۔ دریں اثناء نومنتخب امریکی نائب صدر بائیڈن بغداد پہنچ گئے ہیں اور وہ وہاں عراقی لیڈروں اور سینئر امریکی حکام سے بات چیت کریں گے۔