اسرائیل چھوٹا امریکہ ہے یا امریکہ بڑا اسرائیل‘ نفسیاتی الجھن دور نہ ہو سکی: بی بی سی

اسرائیل  چھوٹا  امریکہ  ہے  یا  امریکہ  بڑا  اسرائیل‘  نفسیاتی  الجھن  دور  نہ  ہو  سکی:  بی  بی  سی

لندن (ثناء نیوز) غلط یا صحیح لیکن اس بات پر اکثر حیرت ظاہر کی جاتی ہے کہ ہٹلر کے یورپ پر مظالم ، صدام حسین کی عراقیوں پر زیادتی اور سوویت فوجوں کی افغانستان میں سفاکی کی خبریں دینے والے اکثر مغربی ذرائع ابلاغ کو متوازن رپورٹنگ کا اصول اس وقت شدت سے کیوں یاد آتا ہے جب اسرائیل لبنان، غربِ اردن یا غزہ میں فوجی کارروائی کرتا ہے۔ یعنی 10 روز میں 800 سے زائد فلسطینوں کی شہادت مساوی ہے حماس کے راکٹوں سے مرنے والے 4 اسرائیلیوں کی خبر کے انسانی حقوق کی بات کرنے والوں کو کیمپوں میں قید 35 لاکھ فلسطینی کیوں دکھائی نہیں دیتے۔ ان معنوں میں اسرائیل ایک چھوٹا سا امریکہ یا امریکہ ایک بڑا سا اسرائیل بھی سمجھا جاسکتا ہے اور آباد کاری کے اس مخصوص اصول پر قائم دونوں ممالک کی یہی وہ نفسیاتی الجھن ہے جس سے آج تک کوئی بھی امریکی انتظامیہ جان نہیں چھڑا سکی۔