بھارت میں بوسہ لینے کا انوکھا مقابلہ،دو ارکان اسمبلی کی بھی شرکت، لوگوں میں غصے کی لہر دوڑ گئی
نئی دہلی(این این آئی)ملک کی مشرقی ریاست جھاڑکھنڈ میں منعقدہ ایک دیہی میلے میں بوسہ لینے کے ایک انوکھے مقابلے کا انعقاد کیا گیا جو کہ بعد میں تنازعے کا شکار ہو گیا ہے۔بھارتی اخبار کے مطابق جھارکھنڈ کے پاکڑ ضلع میں یہ روایتی میلہ منعقد ہوا جس میں مقامی سیاسی پارٹی جھارکھنڈ مکتی مورچہ (جے ایم ایم) کے دو ممبرانِ اسمبلی بھی شریک تھے جہاں قبائلی شادی شدہ جوڑوں کے لیے بوسہ لینے کا مقابلہ منعقد ہوا تھا۔ریاست میں حکمراں جماعت بی جے پی نے دونوں ممبران اسمبلی کو برطرف کیے جانے کا مطالبہ کیا ہے۔