ورلڈکپ فٹبال: ایڈیلیڈ یونائیٹڈ نے ویٹا کری کو 2-1 گول سے ہرا دیا

ورلڈکپ  فٹبال: ایڈیلیڈ یونائیٹڈ نے ویٹا کری کو 2-1 گول سے ہرا دیا

ٹوکیو (نیٹ نیوز) ورلڈ فٹبال چیمپئن شپ کے پہلے روز ایڈیلیڈ یونائیٹڈ نے ویٹا کری کو ایک کے مقابلے میں دو گول سے شکست دے دی۔ نیشنل سٹیڈیم ٹوکیو میں کھیلے جانے والے میچ میں آسٹریلوی ٹیم ایڈیلیڈ یونائیٹیڈ اور کیوی کلب ویٹا کری کے درمیان دلچسپ مقابلہ ہوا۔ نیوزی لینڈ کے پال سی مینز نے چونتیس ویں منٹ میں گول سکور کر کے اپنی ٹیم کو برتری دلائی تاہم پانچ منٹ بعد ہی آسٹریلیا کے ڈینیل مولن نے گول کر کے کیوی ٹیم کی سبقت ختم کر دی۔ میچ پہلے ہاف تک ایک ایک گول سے برابر رہا۔ کینگروز کے ٹرایوس ڈوڈ نے کھیل ختم ہونے سے سات منٹ پہلے گول داغ کر اپنی ٹیم کو فتح سے ہمکنار کیا۔