بھارت میں اقلیتوں پر انتہا پسند ہندوئوں کے مظالم بند کرائے جائیں: بھارتی نژاد امریکیوں کا اوباما کو خط

بھارت میں اقلیتوں پر انتہا پسند ہندوئوں کے مظالم بند کرائے جائیں: بھارتی نژاد امریکیوں کا اوباما کو خط

نیویارک (افتحار چودھری) بھارتی نژاد امریکیوں نے امریکہ کے نئے منتخب صدر بارک اوباما کے نام ایک خط میں بھارت کے کئی صوبوں میں انتہا پسند ہندوئوں کے ہاتھوں اقلیتوں کے انسانی حقوق کی بڑے پیمانے پر خلاف ورزی کی طرف توجہ دلائی ہے۔ انہوں نے اپنے خط میں کہا ہے کہ بھارت میں وشوا ہندو پریشد آر ایس ایس اور اس طرح کی دوسری تنظیمیں کئی صوبوں میں مسلم اور عیسائی اقلیتوں کے خلاف نفرت کی سیاست پر عمل کررہی ہیں جس کی روک تھام کے لیے نئی امریکی انتظامیہ کو مدد دینی چاہئے۔ انہوں نے خط میں اس بات پر خاص طورپر تشویش کا اظہار کیا ہے کہ بھارت میں دہشت گردی کے ہر واقعہ کے بعد ان انتہاپسند گروپوں کے ہاتھ مضبوط ہوتے ہیں اور وہ مذہبی منافرت پھیلاتے ہوئے اقلیتوں پر تشدد کرتے ہیں۔ خط کی ایک کاپی نامزد وزیر خارجہ ہیلری کلنٹن کو بھی بھجوائی گئی ہے۔