اسرائیلی فوج نے ہزاروں فلسطینیوں کو مسجد اقصی میں نماز جمعہ کی ادائیگی سے روک دیا

اسرائیلی فوج نے ہزاروں فلسطینیوں کو مسجد اقصی  میں نماز جمعہ کی ادائیگی سے روک دیا

مقبوضہ بیت المقدس (آن لائن) قابض اسرائیلی فوج نے مقبوضہ بیت المقد س اور مغربی کنارے کے ہزاروں شہریوں کو مسجد اقصیٰ میں نماز جمعہ کی ادائیگی سے روک دیا، جس کے باعث شہریوں نے سڑکوں پر نماز ادا کی۔مڈل ایسٹ سٹڈی سنٹر کی رپورٹ کے مطابق صبح ہی سے اسرائیلی فوج نے مسجد اقصیٰ کی طر ف آنے والے تمام راستوں کو ناکے لگا کر بند کردیا تھا اور گاڑیوں کی آمدو رفت پر پابندی عائد کر دی گئی تھی، جبکہ پیدل چلنے والوں کو بھی مسجد اقصیٰ آنے روک دیا گیا۔ مسجد اقصیٰ میںجانے سے روکے جانے کے بعد ہزاروں افراد نے سڑکوں پر نماز جمعہ ادا کی ۔ اس موقع پر قابض فوج اور فلسطینی شہریوں کے درمیان جھڑپیں بھی ہوئیں جن میں متعدد شہریوں کے زخمی ہونے کی اطلاعات ہیں۔دوسری جانب اسرائیلی فوج کا کہنا ہے کہ الخلیل میں یہودی آباد کاروں کی جانب سے فلسطینی شہریوں پر حملوں کے بعد انہیںفلسطینیوںکی طر ف سے شدید رد عمل کا خدشہ ہے۔اسرائیلی فوج کی ‘ فائرنگ سے فلسطینی لڑکا زخمی ہو گیا۔