ابوغریب اور گوانتانامو کے قیدیوں سے بد سلوکی کے ذمہ دار رمز فیلڈ ہیں: امریکی سینٹ کمیٹی

ابوغریب اور گوانتانامو کے قیدیوں سے بد سلوکی کے ذمہ دار رمز فیلڈ ہیں: امریکی سینٹ کمیٹی

واشنگٹن(نمائندہ خصوصی) امریکی سینٹ کی آرمڈ سروسز کمیٹی کی جانب سے گزشتہ روز جاری کی گئی ایک رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ عراق میں ابو غریب اور کیوبا میں گوانتانامو جیل کے قیدیوں سے امریکی فوجیوں سے تحقیقات کے دوران انسانی حقوق کی جو خلاف ورزیاں کیں اس کے ذمہ دار سابق وزیر دفاع ڈونلڈ رمز فیلڈ اور بش انتظامیہ کے دیگر افسر ہیں۔ یہ رپورٹ کمیٹی کے ڈیمو کریٹک چیئرمین سینئر کارل لیون اور دی پبلک رہنما سینئر جان میکین کی جانب سے جاری کی گئی ہے اور اس میں امریکی فوج کی زیر حراست قیدیوں کے ساتھ بدسلوکی کے واقعات کا تفصیلی جائزہ لیا گیا ہے اور اس میں دو ٹوک الفاظ میں بش انتظامیہ کے اس موقف کو مسترد کر دیا گیا ہے کہ ان قیدیوں سے تحقیقات کے لئے اپنائے گئے سخت طریقوں سے ملک اور فوجیوں کے تحفظ میں مدد ملی ہے۔ رپورٹ میں سابق وزیر دفاع رمز فیلڈ اور دیگر حکام کی جانب سے کئے گئے یہ وعدے بھی مسترد کر دیئے گئے کہ ابو غریب جیل میں 2003ء میں قیدیوں کے ساتھ بدترین سلوک میں محکمہ دفاع کی پالیسیوں کا کوئی کردار نہیں ہے۔ رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ ابو غریب جیل میں قیدیوں سے بدسلوکی محض چند فوجیوں کا اپنا اقدام نہیں تھا بلکہ یہ واقعات مسٹر رمز فیلڈ اور دیگر عہدیداروں کی جانب سے منظور کردہ تفتیشی پالیسیوں کے باعث رونما ہوئے۔