مغربی کنارے میں فلسطینی خاتون نے اسرائیلی اہلکار کو چاقو سے زخمی کر دیا
بیت المقدس(آن لائن+اے ایف سی) مغربی کنارے میں فلسطینی خاتون نے ایک اسرائیلی سیکیورٹی اہلکار کو کو چاقو کے وار کر کے زخمی کر دیا تاہم بعد میں نے فورسز نے اسے گرفتار کر لیا ۔
غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق اسرائیلی پولیس کی خاتون ترجمان نے بتایا کہ دمشق گیٹ کے نزدیک ایک فلسطینی خاتون نے سیکیورٹی پر معمور اسرائیلی پولیس اہلکار کو چاقو کے وار کر کے زخمی کیا اور خود فرار ہونے کی کوشش کی تاہم اسرائیلی فورسز نے اسے گرفتار کر لیا ۔زخمی ہونے والے اسرائیلی اہلکار کو طبی امداد کے لئے ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔