چین کے ساتھ باہمی تعاون میں اضافہ کررہے ہیں:ایرانی وزیر پٹرولیم

تہران   (اے پی پی)   ایران کے وزیر پٹرولیم  بیژن نامدار زنگنہ   نے کہاہے کہ ایران  تیل کے شعبے میں چین کی حکومت کے ساتھ باہمی تعاون  میں اضافہ کررہاہے  ۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق انہوں نے    اپنے دو روزہ دورہ  چین اور وہاں کے حکام کے ساتھ ملاقاتوں اور مذاکرات کو بہت مفید قرار دیا ہے اور کہا کہ  ایران ماضی کی طرح بلکہ ماضی سے بھی بڑھ کر اپنی تیل کی صنعت میں ڈاؤن سٹریم  اور اپ سٹریم  سمیت توانائی کے تمام شعبوں میں چینی کمپنیوں کے تعاون کا خواہاں ہے۔ انہوں نے کہاکہ  چین کی تیل صاف کرنے والی سب سے بڑی کمپنی سینوپک کے سربراہ کے ساتھ ملاقات اچھی رہی ۔ چین تیل کے شعبے میں ایران کا ایک بڑا اور اہم شریک ہے اور پابندیوں کیخاتمے کے بعد توانائی کے مختلف میدانوں میں دونوں ممالک کے باہمی تعاون میں اضافہ ہو گا۔