موبائل سمگلنگ کے الزام میں پی آئی اے کی ائر ہوسٹس ہیتھرو ائر پورٹ سے گرفتار

لندن (نوائے وقت رپورٹ) قومی ایئر لائن پی آئی اے کی ائرہوسٹس کو لندن کے ہیتھرو ایئر پورٹ پر موبائل سمگلنگ کے الزام میں گرفتار کر لیا گیا۔ ذرائع کے مطابق ایئر ہوسٹس پی آئی اے کی لندن سے اسلام آباد پرواز 786 پر ڈیوٹی کیلئے ایئرپورٹ پہنچی تھی۔ برطانوی کسٹم حکام نے ایئر ہوسٹس کو گرفتار کیا۔