عراق کے قدیم شہر نمرود کی تباہی داعش نے نئی ویڈیو جاری کر دی

عراق  کے قدیم شہر نمرود کی تباہی  داعش نے نئی ویڈیو جاری کر دی

بغداد  (اے پی پی) داعش  نے انٹرنیٹ پر ایک ویڈیو جاری کی ہے جس میں  داعش  کے جنگجووں کے ہاتھوں  عراق کے قدیم شہر نمرود کو تباہ کرنے کی منظرکشی کی گئی ہے۔عرب ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق  ان تصاویر سے مارچ میں آنے والی ان رپورٹوں کی تصدیق ہوتی ہے جن میں کہا گیا تھا کہ جہادیوں نے عراقی آثار قدیمہ کے اہم ترین شہر نمرود میں تباہی کی ہے۔  ویڈیو میں دِکھایا گیا ہے کہ دولتِ اسلامیہ نے اس قدیم تاریخی شہر میں بلڈوزر اور دھماکہ خیز مواد کا استعمال کیا ہے۔دولت اسلامیہ نے نمرود اور عراق کے دوسرے قدیمی شہروں کو  جھوٹے معبود  کے خلاف اپنی جنگ کے تحت نشانہ بنایا ہے۔ نمرود شہر کے بہت سے نوادرات غیرملکی عجائب خانوں میں ہیں۔