سگریٹ میں چوہے مار زہر، نیل پالش ریموور سمیت خطرناک کیمیکلز شامل ہونے کا انکشاف

نیویارک (آن لائن) سموک فری فارسیٹھ نامی ویب سائٹ نے انکشاف کیا ہے کہ ایک سگریٹ میں نیل پالش ریموور سے لیکر چوہے مارنے کے زہر تک نہ جانے کتنے خطرناک کیمیکلز شامل ہیں۔ سگریٹ 4 ہزار سے زائد کیمیکلز کا مرکب ہوتا ہے جن میں سے اکثر اس زہریلے فضلے سے ملتے جلتے ہیں جنہیں مشکل سے ہی تلف کیا جا سکے۔ اس میں ایسٹون جو نیل پالش ریموور میں استعمال ہوتا ہے، ٹوائلٹ صاف کرنے والا ایمونیا، سنکھیا یا آرسینک زہر، پینٹ، میتھین گیس، کاربن مونو آکسائیڈ مومی کیمیکل سیٹرک ایسڈ، نکوٹین اور دیگر قابل ذکر ہیں۔ سنکھیا زہر چوہے مارنے کیلئے استعمال ہوتا ہے جبکہ کاربن مونو آکسائیڈ ایک زہریلی گیس ہے جو کینسر کا سبب بھی بنتی ہے۔ سیگریٹ میں فور ملاڈی ہائیڈ بھی موجود ہوتا ہے جو مردہ جانوروں کو محفوظ کرنے کیلئے استعمال کیا جانے والا کیمیکل ہے۔