دبئی: نوعمر برطانوی لڑکی کو بوسہ دینے پر پاکستانی کو 3 ماہ قید، ملک بدر کردیا جائیگا

دبئی (آئی این پی) دبئی میں ایک پاکستانی کلرک کو 13 سالہ برطانوی لڑکی کو بوسہ دینے کے الزام میں 3 ماہ قید کی سزا سنا دی گئی۔ مقدمہ کی سماعت کے دوران جج نے ملزم سے اس کا موقف پوچھا تو 31 سالہ پاکستانی کا کہنا تھا کہ لڑکی عمارت کی لفٹ میں داخل ہوئی تو گھبرائی ہوئی لگ رہی تھی لہٰذا میں نے اسے بیٹی کی طرح سمجھتے ہوئے اسے حوصلہ دینے کیلئے بوسہ دیا۔ دوسری جانب لڑکی کی ماں نے بتایا کہ وہ جم میں تھی جب اس کی بیٹی اس کے پاس آئی اور بتایا کہ اس کے ساتھ کیا ہوا۔ پولیس نے گاڑی کی نمبر پلیٹ کے ذریعے ملزم کو ٹریس کرکے پکڑا۔ عدالت نے 3 ماہ کی قید سناتے ہوئے کہا کہ سزا مکمل ہونے پر پاکستانی شہری کو ملک بدر کردیا جائے۔ مجرم کے پاس اپیل کرنے کیلئے  15 روز کا وقت ہے۔