چین، کیمیکل پلانٹ میں دھماکے سے 2 افراد ہلاک ، 7 زخمی
ووہان (اے پی پی) چین کے وسطی صوبہ ہوبی میں کیمیکل پلانٹ میں دھماکے کے نتیجہ میں 2 افراد ہلاک اور 7 زخمی ہوگئے۔ چینی خبر رساں ایجنسی کے مطابق سوئی ژو شہر میں واقع بائیو کیمیکل پلانٹ میں اچانک زوردار دھماکہ ہوا۔ دھماکے کے باعث پلانٹ کے اندر واقع متعدد گھر منہدم ہوگئے۔ ہلاک ہونے والوں میں ایک پولیس افسر بھی شامل ہے۔