طالبان کی مزاحمت میں کوئی اضافہ نہیں ہوا : نیٹو

کابل ( اے ایف پی) افغانستان میں اتحادی افواج کے ترجمان جنرل جوزف بولز نے کہا ہے کہ افغانستان میں طالبان مزاحمت میں اضافہ نہیں ہوا ہے برطانوی خبر رساں ادارے کے مطابق یہاں کابل میں صحافیوں سے بات چیت کرتے ہوئے اتحادی افواج کے ترجمان جنرل جوزف نے کہا کہ افغانستان میں اتحادی افواج کے خلاف مزاحمت میں کوئی اضافہ نہیں ہو رہا اور آنے والے افغان پارلیمانی انتخابات کو ملتوی کرنے کی ضرورت نہیں ہے انہوں نے کہا کہ ہم طالبان کو کنارے لگا رہے ہیں اور اس کا دم نکل رہا ہے۔