بھارتی آرمی چیف جنرل وی کے سنگھ نے اعتراف کیا ہے کہ مقبوضہ کشمیر میں فوج صورتحال پرقابو پانے میں ناکام ہوگئی ہے ۔

بھارتی آرمی چیف جنرل وی کے سنگھ نے اعتراف کیا ہے کہ مقبوضہ کشمیر میں فوج صورتحال پرقابو پانے میں ناکام ہوگئی ہے ۔

ایک بھارتی ٹی وی کو انٹرویو دیتے ہوئے جنرل وی کے سنگھ نے کہا کہ بھارتی سیکورٹی فورسزمقبوضہ کشمیر کی موجودہ بگڑتی ہوئی صورتحال پر قابو پانے میں ناکام ہو چکی ہیں ۔ ان کا کہنا تھا کچھ عرصے سے مقبوضہ کشمیر میں امن وامان کی صورتحال انتہائی کشیدہ ہے جس کے پیچھے بہت سے محرکات ہیں جبکہ ہم وادی کے مقامی لوگوں کا اعتماد حاصل کرنے میں بھی ناکام رہے ہیں ۔ وی کے سنگھ نے کہا کہ بھارتی فوج کشمیر کی کشیدہ صورتحال کو کنٹرول کرنے میں مکمل کامیابی نہیں حاصل کرسکی اور وہاں امن قائم کرنے کے لیے فوج کی تعیناتی کے علاوہ سول اقدامات کرنےکی بھی ضرورت ہے ۔ بھارتی فوج کے سربراہ نے اعتراف کیا کہ مقبوضہ کشمیر میں کشیدگی کی بنیادی وجہ سکیورٹی فورسز کی نااہلی ہے۔