لیبیا نے بقیہ کیمیائی اسلحہ بھی تلف کردیا،امریکہ کا خیر مقدم

خبریں ماخذ  |  ویب ڈیسک
لیبیا نے بقیہ کیمیائی اسلحہ بھی تلف کردیا،امریکہ کا خیر مقدم

امریکہ نے لیبیا کو باقی ماندہ کیمیائی اسلحے کا ذخیرہ تباہ کر دینے پر مبارک باد پیش کی ہے اور ساتھ ہی شام سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ اپنے کیمیائی ہتھیاروں کے پروگرام سے مکمل طور پر چھٹکارہ حاصل کرے۔غیر ملکی میڈیا کے مطا بق و ائٹ ہاﺅس کی ترجمان سارہ سینڈرز نے گزشتہ روز کہا کہ قذافی کے دور کے کیمیائی ہتھیاروں کے ذخیرے کو تلف کرنے پر امریکہ لیبیا کو مبارک باد پیش کرتا ہے۔امریکی انتظامیہ شام سے بھی مطالبہ کرتی ہے کہ وہ اپنا کیمیائی ہتھیاروں کا پروگرام مکمل طور پر بند کر دے اور اس بات کی ضمانت دے کہ آج کے بعد یہ ہتھیار شامی عوام کے خلاف استعمال نہیں کیے جا سکیں گے۔دوسری جانب کیمیائی ہتھیاروں پر پابندی کی تنظیم نے گزشتہ روز لیبیا کی جانب سے موجود اس نوعیت کے ہتھیاروں کی آخری کھیپ تباہ کر دینے کے اقدام کو سراہا۔ تنظیم نے اس اقدام کو دنیا کو زیادہ پر امن بنانے کے لیے ایک تاریخ ساز موقع قرار دیا ہے ۔