واشنگٹن: 32 فیصد پاکستانیوں نے نقاب کو خواتین کیلئے بہترین پوشاک قرار دیدیا: امریکی سروے

واشنگٹن (این این آئی) ایک امریکی سروے میں کہا گیا ہے کہ 32 فیصد پاکستانی سکارف، عبایہ اور شٹل کاک برقعے کے مقابلے میں نقاب کو خواتین کیلئے بہترین پوشاک سمجھتے ہیں۔ پاکستان، مصر، عراق، لبنان، سعودی عرب اور ترکی میں کئے گئے مشی گن یونیورسٹی کے سروے میں شرکا کو خواتین کی مختلف انداز میں چھ مختلف تصاویر دکھائی گئیں۔