فیس بک پر روانڈا کے صدر کی موت کی افواہ، کانگو میں لوگوں نے جشن منایا

لندن (بی بی سی اردو) جمعہ کی صبح کئی گھنٹے تک جمہوریہ کانگو کے شہر میں یہ افواہ گردش کرتی رہی کہ روانڈا کے صدر پال کگامی ہلاک ہو گئے ہیں۔ بظاہر یہ افواہ فیس بک پر ایک جعلی پوسٹ سے شروع ہوئی اور جنگل میں آگ کی طرح پھیلی جس پرجشن کے مناظر دیکھے گئے۔