تیونس کے عبوری وزیر اعظم نے عہدے کا حلف اٹھا لیا

تیونس (اے پی پی) تیونس کے عبوری وزیر اعظم مہدی جمعہ نے اپنے عہدے کا حلف اٹھا لیا۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق وزیر اعظم جمعہ نے حلف برداری کے بعد ایک بیان میں کہاہے کہ وہ کوئی معجزہ تو نہیں دکھا سکتے تاہم ان کی پوری کوشش ہو گی کہ اس دوران ملکی حالات میں بہتری آئے اور انتخابات شفاف انداز میں منعقد ہوں۔ مہدی جمعہ اس سے قبل وزیر صنعت بھی رہ چکے ہیں۔