ترک پارلیمنٹ مچھلی منڈی، ارکان کی ایک دوسرے پر گھونسوں ،بوتلوں کی بارش

انقرہ(اے پی اے)ترکی میں ایوان مچھلی منڈی بن گیا۔ بل پربحث کے دوران گرماگرمی اتنی بڑھی کہ ارکان پارلیمنٹ نے ایک دوسرے پر گھونسوں  اور  بوتلوں کی بارش کر دی۔ تفصیلات کے مطابق پارلیمنٹ میں حکومت کو ججزاورپراسیکیوٹرز کی تقرری کے زیادہ اختیارات دیے جانے کے بل  پر بحث جاری تھی۔بات اتنی بڑھی کہ ارکان گتھم گتھا ہو گئے ۔ ایک رکن پارلیمنٹ نے کسی ہیرو کی طرح میز پر چھلانگ ماری اور دوسرے رکن کو کک سے ’’نوازا‘‘۔کئی ارکان گھونسے کھانے کے بعد اپنے منہ سہلاتے نظر آئے۔