بیلجم ٔ سے ممکنہ بیدخلی کے خلاف ہزاروں افغانوں کا احتجاجی مارچ

برسلز (اے ایف پی) ہزاروں افغان شہریوں نے بیلجئم سے ممکنہ بیدخلی کیخلاف اور اپنے مطالبات کے حق میں دارالحکومت برسلز سے جینٹ شہر تک احتجاجی مارچ کیا۔ بعض شرکاء نے غیر ملکی میڈیا کو بتایا ہماری بلجیم سے بیدخلی کسی بھی صورت درست نہیں۔ افغانستان میں امن عامہ کی صورتحال تسلی بخش نہیں اور یہ خطرناک ملک ہے۔ ہمیں یہاں حقوق دیئے جائیں تو احتجاج ختم کردیں گے۔