بھارت: شکایات کے ازالہ کیلئے عام آدمی پارٹی کا ’’عوامی عدالتیں‘‘ لگانے کا اعلان

نئی دہلی( اے ایف پی) بھارت میں عام آدمی پارٹی نے ملک بھر میں رکنیت سازی کی مہم شروع کی ہے۔ سینئر پارٹی رہنما گوپال رائے نے کہا ہماری ممبر سازی کی مہم کے پہلے 3 گھنٹوں میں 50 ہزار افراد نے پارٹی کی رکنیت لے لی ہے۔ سربراہ عام آدمی پارٹی ارویند کیجریوال نے کہا 26 جنوری تک ہماری کوشش ہے ایک کروڑ افراد کو پارٹی کا رکن بنالیں۔  ہر ہفتے عوامی مسائل سننے شکایات کا ازالہ کیلئے میری کابینہ جنتا دربار (عوامی عدالتیں) لگائے گی۔سرکاری دفتروں کے سامنے عوامی عدالتیں لگیں گی۔