برفانی طوفان نے امریکہ اور برطانیہ کو مریخ سے زیادہ سرد بنادیا،حادثات میں مزید سات ہلاک

 برفانی طوفان نے امریکہ اور برطانیہ کو مریخ سے زیادہ سرد بنادیا،حادثات میں مزید سات ہلاک

نیویارک/لندن (این این آئی) امریکہ اور برطانیہ میں برفانی طوفان نے ملک کو مریخ سے زیادہ سرد بنا دیا ¾ منفی چالیس ڈگری کی برفیلی ہواو¿ں سے آبشاروں کا بہتا پانی بھی جم گیا مختلف حادثات میں مزید سات افراد ہلاک ہوگئے۔
 مجموعی طورپر مرنے والوں کی تعداد 33ہوگئی۔ میڈیا رپورٹ کے مطابق برطانوی شہر آکسفورڈ گردو نواح میں بارشوں اور شدید سیلاب کی وجہ سے بڑے پیمانے پر تباہی آئی ، مختلف حادثات میں 7 افراد ہلاک ہوگئے،آکسفورڈ کے متعدد علاقوں کے مکانات میں سیلابی پانی گھروں میں داخل ہو گیا، آکسفورڈکے علاقے باٹلے میں کئی لوگوں کومحفوظ مقامات پر منتقل کردیاگیا، سیلابی پانی کے سڑکوں پر کھڑے ہونے کی وجہ سے ٹریفک کا نظام بھی درہم برہم ہوگیا، سڑکوں کی بندش کی وجہ سے ٹریفک کی لمبی قطاریں کھڑی ہیں اور لوگوں کو دفاتر اور دیگر جگہوں پر جانے میں مشکلات کا سامنا کرنا پڑا۔ قدرتی عجائب نیا گرافال ایسی جمی کہ دیکھنے والے حیران رہ گئے منفی بیس ڈگری کی برفیلی ہواو¿ں نے آبشار سے گرتے پانی کا خاموش کردیا۔پتھروں پر پانی کی تہہ جم گئی جس سے دھواں ا±ٹھتا دیکھا جاسکتا ہے، نیوجرسی میں بھی سردی کا راج ہے، ٹھنڈ نے یہاں بھی دریا کو جمادیا۔
امریکہ/ برفانی طوفان