امریکی سینیٹرز نے ایران پر نئی پابندیوں کی حمایت کردی ،بل سینٹ میں پیش

امریکی سینیٹرز نے ایران پر نئی پابندیوں کی حمایت کردی ،بل سینٹ میں پیش

 واشنگٹن (این این آئی)امریکی سینیٹرز کی اکثریت نے ایران پر نئی پابندیاں عائد کرنے کی حمایت کردی ہے جس کے بعد اوباما انتظامیہ کا ایران سے جوہری مذکرات کرنے کاعمل بھی متاثر ہونے کاخدشہ ہے۔ میڈیا رپورٹ کے مطابق امریکی سینیٹ میں ایران پر مزید پابندیاں عائد کرنے کے حوالے سے پیش کیاگیا یہ بل ریپبلیکنز کی جانب سے پیش کیاگیا۔ دوسری جانب وائٹ ہاو¿س نے اس بل کو ویٹو کرنے کی دھمکی دی ہے جبکہ اس بل پر ایران نے ردعمل کااظہار کرتے ہوئے کہا کہ نئی پابندیوں کے اطلاق کے بعد گزشتہ ماہ ہونے والے مذاکرات معطل سمجھیں جائیں۔ نیوکلیئر ویپن فری ایکٹ نامی اس بل کو 100کے ایوان میں سے 54سینیٹرز کی حمایت حاصل ہے، ایران کو امریکہ، برطانیہ سمیت دیگر عالمی طاقتوں کے ساتھ کئے جانے والے عبوری معاہدے پر عمل کرنا پڑےگا۔
امریکی سینٹرز/ حمائت