افغانستان : طالبان کا تعمیراتی کمپنی کے ہیڈ کوارٹر پر حملہ چھ بھارتی انجنیئرز سمیت چودہ ہلاک

افغانستان : طالبان کا تعمیراتی کمپنی کے ہیڈ کوارٹر پر حملہ چھ بھارتی انجنیئرز سمیت چودہ ہلاک

 پکتیا (ثناءنیوز) افغانستان کے صوبہ پکتیا میں بھارت کی تعمیراتی کمپنی کے ہیڈکوارٹرز پر طالبان کے حملے میں 6بھارتی انجینئرز سمیت 14 افراد ہلاک ہو گئے، جبکہ سکیورٹی فورسز کی بمباری کے نتیجے میں 4 طالبان بھی مارے گئے۔ گذشتہ روز سر شام افغانستان کے صوبہ پکتیا کے علاقہ سٹو کنڈاﺅمیں واقع ایک بھارتی تعمیراتی کمپنی کے مرکزی ہیڈکوارٹرز جو کہ خوست کابل شاہراہ پر واقع ہے، پر افغان طالبان نے حملہ کردیا جس کے نتیجے میں ہیڈکوارٹرز مکمل تباہ ہوگیا۔ طالبان کے حملے کے بعد افغان فضائیہ نے بھی علاقہ میں شدید بمباری کی ہے۔ دوسری جانب صوبہ پکتیا میں طالبان ترجمان ملاخالد نے مقامی میڈیا کو اپنے جاری کئے گئے بیان میں دعویٰ کیا ہے کہ طالبان کے حملے میں بھارتی تعمیراتی کمپنی کے مرکزی ہیڈکوارٹرز کو مکمل طور پر تباہ کیا گیا۔ طالبان ترجمان کے مطابق اس ہیڈکوارٹر کو بھارت افغانستان کے تین صوبوں بشمول افغان قبائلی علاقہ جات میں جاسوسی نیٹ ورک کیلئے استعمال کرتا تھا۔