قطر کے ہوٹل میں مردہ پائی جانیوالی برطانوی گلوکارہ ڈینیلا برین ٹیومر اور مالی مسائل کا شکار تھی،دوست
دوحہ(این این آئی) قطر میں ایک ہوٹل کے کمرے سے معروف برطانوی گلوکارہ کی نعش برآمد ہوئی ہے جس کے متعلق ایسی تفصیلات سامنے آئی ہیں کہ ہر سننے والا دکھی ہو جائے۔32سالہ گلوکارہ ڈینیلا محض 6دن پہلے ہی برطانیہ سے قطر پہنچی۔ اس کے دوستوں نے بتایا ہے کہ ڈینیلا برطانوی حکومت کی سردمہری کے باعث ملک چھوڑنے اور بیرون ملک کام تلاش کرنے پر مجبور ہوئی۔ وہ برین ٹیومر کی مریض تھی اور حکومت کی طرف سے اسے مالی امداد دی جا رہی تھی لیکن کچھ عرصہ قبل حکومتی انسپکٹرز نے اسے صحت مند قرار دے دیا اس کی مالی امداد بند کر دی گئی۔اس کے بعد ڈینیلا قطر جانے پر مجبور ہو گئی۔ ہ۔ ایک بچے کی ماں بھی تھی۔ اس کے دوستوں نے مزید بتایا ہے کہ پہلے بھی ڈینیلا کو کئی دماغی دورے پڑ چکے تھے اور اب بھی ممکنہ طور پر اس کی موت اس کا برین ٹیومر ہی ہو سکتا ہے۔وہ مالی مسائل کے باعث شدید ذہنی دبائو کا شکار تھی۔ قطر میں ڈینیلا کی موت کی تحقیقات جاری ہیں۔