جوہری جنگ کا خطرہ صرف ایک غلط فیصلے کی دوری پر ہے:سربراہ عالمی تنظیم
اوسلو(آ ئی این پی) جوہری ہتھیار کو ترک کرنے کی بین الاقوامی مہم (آئی کان) کی تقریب میں امن کا نوبیل انعام پانے والے افراد نے امریکا اور شمالی کوریا کے درمیان جاری کشیدگی کے حوالے سے خدشے ظاہر کرتے ہوئے کہا کہ جوہری ہتھیاروں سے انسانوں کی تباہی غصے میں کیے جانے والے ایک فیصلے کی دوری پر ہے۔ بیٹ رائس کا کہنا تھا کہ ' کیا اس جنگ سے جوہری ہتھیاروں کا اختتام ہوگا یا ہم ختم ہوجائیں گے؟'