نواز شریف نے طیب اردگان جیسے اقدامات کی کوشش کی، اب مرسی جیسی صورتحال کا خدشہ ہے: امریکی اخبار

نیویارک (نمائندہ خصوصی) وال سٹریٹ جرنل کے مطابق 2013ء کے عام انتخابات میں زبردست کامیابی حاصل کرنے کے بعد وزیراعظم محمد نواز شریف نے ترکی کے صدر رجب طیب اردگان جیسے اقدامات کی ناکام کوشش کی، اب انہیں مصر کے سابق صدر محمد مرسی جیسی صورتحال کا سامنا کرنے کا خدشہ ہے جنہیں 2013ء کے احتجاج کے بعد فوج نے اقتدار سے نکال دیا تھا۔ ایوارڈ یافتہ صحافی یارو سلاوٹرو فیموف نے اخبار میں لکھا ہے کہ نواز شریف طیب اردگان کی کامیابیوں جیسا راستہ ڈھونڈ رہے ہیں۔