مقبوضہ کشمیر : ہلاکتیں500ہو گئیں،109برس میں آنے والا بدترین سیلاب ہے: عمر عبداللہ

 مقبوضہ کشمیر : ہلاکتیں500ہو گئیں،109برس میں آنے والا بدترین سیلاب ہے: عمر عبداللہ

سرینگر (آئی این پی)مقبوضہ کشمیر میں سیلاب سے ہلاکتیں 500 ہوگئیں، سینکڑوں لاپتہ ہو گئے ۔ خواتین اور شیر خوار بچوں سمیت ہزاروں افراد کئی روز سے مکانات کی چھتوں پر امداد کے لئے پکار رہے ہیں۔ٹیلی فون اور بجلی کی تاریں ٹوٹ گئی ہیںادھر مقبوضہ کشمیر کے کٹھ پتلی وزیر اعلی عمر عبداللہ نے کہا ہے کہ علاقے میں آنے والا حالیہ سیلاب پچھلے 109 برسوں میں بد ترین سیلاب ہے۔