طالبان قیدیوں کی رہائی سے قبل اعتماد میں نہیں لیا گیا‘ امریکی ایوان نمائندگان میں اوباما انتظامیہ کیخلاف مذمتی قرارداد منظور

واشنگٹن(نوائے وقت رپورٹ)امریکی ایوان میں اوباما انتظامیہ کیخلاف مذمتی  قرارداد منظور کر لی گئی۔ غیر ملکی خبر ایجنسی کے مطابق امریکی ایوان نمائندگان نے اوباما انتظامیہ کیخلاف مذمتی قرارداد منظور کر لی ہے۔ 249ارکان پارلیمنٹ نے اوباما انتظامیہ پر الزام عائد کیا ہے کہ طالبان قیدیوں کو رہا کرنے سے پہلے کانگریس کو اعتماد میں نہیں لیا گیا، امریکی ایوان نمائندگان نے طالبان کو رہا کرنے پر صدر اوباما پر شدید تنقید کی ہے۔ واضح رہے کہ امریکی صدراوباما نے مئی میں امریکی فوجی کے بدلے 5طالبان رہنمائوں کو رہا کیا تھا۔