سرحد پر ایرانی فوجی قتل، حملہ آور پاکستان فرار ہو گئے: سکیورٹی حکام کا دعویٰ

تہران (اے ایف پی) پاکستان کیساتھ سیستان بلوچستان کی سرحد پر ’’جیش العدل‘‘ کے جنگجوئوں کی فائرنگ سے ایرانی فوجی ہلاک اور حکومت کی حامی ملیشیا  بسیجی کے 2 کارکن زخمی ہو گئے۔ نیوز ایجنسی ’’ارنا‘‘ نے انقلاب پاسداران گارڈز کے کمانڈر رمضان ترین کے حوالے سے بتایا کہ حملہ آور پاکستان کی جانب فرار ہو گئے۔ یاد رہے رواں برس فروری میں بھی 5 ایرانی فوجی اغوا ہوئے تھے، ان میں سے 4 کو چھوڑ دیا گیا لیکن پانچویں کا کوئی سراغ نہ لگ سکا۔