امریکی ریاست کیرولینا میں سنگدل باپ نے اپنے 5بچوں کو قتل کر دیا

 کیرولینا(نیٹ نیوز)امریکی ریاست  کیرولینا میں والد نے پانچ بچوں کو قتل کر دیا، بچوں کی عمریں دو سے آٹھ سال کے درمیان تھیں۔ سفاک امریکی شہری نے اپنے بچوں کو قتل کر کے انہیں کوڑے کے تھیلوں میں بند کر کے گھر سے دور پھینک دیا۔ بچوں کی گمشدگی پر والدہ نے پولیس میں رپورٹ درج کرائی جس پر جانز کو حراست میں لے کر تفتیش کی گئی ۔ ظالم شخص نے دوران تفتیش اپنے جرم کا اعتراف کر لیا۔ پولیس نے الابامہ کے قریب سے بچوں کی نعشیں برآمد کر لی ہیں۔